لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات بائیو میٹرک پولنگ الیکٹرونک ڈیوائسز دستیاب نہ ہونے پرایک بار پھر ملتوی ہوگئے، لاہور بار ایسوسی ایشن کے دونوں صدارتی امیدواران نے پاکستان بار اور پنجاب بار پر اعتماد کا اظہار کر دیا، 14 فروری کو ہونے والے انتخابات متنازع ہو نے پر پنجاب بار نے دوبارہ الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا جو کہ ابھی تک نہیں ہوسکے۔