• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کی ضلعی حیثیت ختم کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

لاہور(نیوز رپورٹر)ضلع مری کی حیثیت ختم کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنا ن نے امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی ، سجاد الحسن عباسی اور سفیان عباسی کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا اور نگران پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ غلام احمد عباسی نے کہا کہ نگران وزیراعلی کا یہ مینڈیٹ نہیں کہ وہ ضلع مری کی قانونی حیثیت کو ڈی نوٹیفائی کریں ۔ ہم نگران حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔فوری طور پر ضلع کی حیثیت بحال کی جائے ورنہ اسلام آباد اور لاہور میں مزید دھرنے ہوں گے ۔ مری کے عوام میں موجودہ نگران حکومت کے فیصلہ کے خلاف شدید غم وغصہ ہے ۔ مری ایک سیاحتی مرکز ہے اسے ضلع قرار دیا جائے ۔
لاہور سے مزید