بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے کورونا پابندیوں کے ردعمل میں جنوبی کوریا اور جاپان کے لیے ویزوں کا اجرا معطل کر دیا۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ چین پر عائد داخلے سے متعلق امتیازی پابندیوں کو ہٹانے کے بعد ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ،بھارت اور جاپان سمیت کئی ممالک نے چین میں کورونا کیسوں کے پھیلاؤ پر وہاں سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط لازمی کی تھی۔ اس کے علاوہ جنوبی کوریا نے چین سے آنے والے مسافروں کو سیاحتی ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔