• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار سے کشمیر کے صحافیوں کی ملاقات، بھارت کی جانب سے 5 اگست کے اقدامات کی مذمت

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز پر کشمیر سے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے صحافیوں کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے بھارت کی جانب سے 5 اگست کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر موثر آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہو نہ کے کسی کی ذاتی خواہشات کے مطابق اور ہم جلد ایک ایسا فورم بنائیں گے جس کے ذریعے مختلف علاقوں سے صحافی کراچی کے دورے کریں اور کراچی کے صحافی ملک کے دور دراز علاقوں کے دورے کریں تاکہ سب ایک دوسرے کو درپیش مسائل سے آگاہ ہو سکیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید