پشاور (جنگ نیوز) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسنیہ صافی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان، انتظامی افسران، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکڑ محمد ادریس سمیت محکمہ صحت، ٹاؤنز، ڈبلیو ایس ایس پی، محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں افسران نے ڈینگی وائرس کے خاتمے اور اس سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے استعمال کی جانیوالی ادویات، سازوسامان اور مشینری کے بارے میں بتایاگیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کیں کہ مساجد اور یونین کونسل دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے جائیں اور پانی کی ٹینکیوں کی صفائی جلد از جلد کی جائے اور سکولوں میں مارننگ اسمبلی میں بھی طلباء کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر ز اپنے علاقوں میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کریں اور محکمہ صحت سٹاف کے لیے ٹریننگ کا انعقاد کرے۔اجلاس بتایا گیا کہ ڈینگی وائرس مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور یہ مچھر صاف پانی میں انڈے دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنے گھر وں میں پانی کو کھڑا نہیں ہونے دینا اوراپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھنا ہے اور ائر کولر میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ ڈینگی وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے اور گھروں میں دروازہ اور کھڑکیوں میں جالیاں لگانی چا ئییں تانکہ مچھر اندر نہ گھس سکے اور گھر کے تمام افراد خصوصاَ بچے پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات جا ری ہیں اور ہم سب نے مل کر ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے کوشش کرنی ہوں گی اور مل کر ڈینگی وائرس کا خاتمہ کر نا ہو گا۔