ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی نو منتخب ایگزیکٹیو کمیٹی کی تقریب حلف وفاداری اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے صدر سید وحید رضا بخاری، جنرل سیکرٹری سید علی الطاف گیلانی،نائب صدر مہر طارق سیال،جوائنٹ سیکرٹری روبینہ رانا ،فنانس سیکرٹری چوہدری امتیاز اور لائبریری سیکرٹری محمد عمر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے متفقہ فیصلہ کے مطابق نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری 23فروری جمعرات ہو گی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں ممبران ایگزیکٹیوکمیٹی حیدر عابدی، جان محمد،حبیب الرحمن، عدیل احمد،عزیز احمد خان، محمد رضوان،ذوالفقار علی، جاوید اقبال،عبدالر ؤوف قادری اور تصور عباس نے شرکت کی۔