• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(ٹی وی رپورٹ)آئی ایم ایف کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 94 ممالک پر آئی ایم ایف کا کل قرضہ 148 ارب 30 کروڑ 75 لاکھ 64 ہزار 839 ڈالر (111 ارب 42 کروڑ 81 لاکھ 80 ہزار 79 ایس ڈی آر) ہے، قرضے کے اعتبار سے ارجنٹینا آئی ایم ایف کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے۔

 انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا قیام دوسری جنگ عظیم کے دوران 1944ء میں ہوا جبکہ پاکستان 11 جولائی 1950 کو آئی ایم ایف کا رکن بنا تھا، آئی ایم ایف 190 ارکان ممالک پر مشتمل ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ہے، آئی ایم ایف کے قیام کا مقصد ممالک کو معاشی بحران میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

قرضے کے اعتبار سے ارجنٹینا آئی ایم ایف کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے، جس کے ذمے 42 ارب 91 کروڑ 17 لاکھ 7 ہزار 275 ڈالر قرض (32 ارب 24 کروڑ 9 لاکھ 27 ہزار 500 ایس ڈی آر) ہے، دوسرےنمبر پر مصر 17 ارب 86 کروڑ 12 لاکھ 13 ہزار 678 ڈالر (13 ارب 41 کروڑ 96 لاکھ 96 ہزار 671 ایس ڈی آر) کا مقروض ہے

یوکرین 9 ارب 99 کروڑ 52 لاکھ 99 ہزار 657 ڈالر (7 ارب 50 کروڑ 97 لاکھ 85 ہزار 838 ایس ڈی آر) کے ساتھ تیسرے، ایکواڈور 8 ارب 11 کروڑ 40 لاکھ 58 ہزار 960 ڈالر (6 ارب 9 کروڑ 63 لاکھ 50 ہزار ایس ڈی آر) کے ساتھ چوتھے، جبکہ پاکستان 7 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ 32 ہزار 170 ڈالر (5 ارب 72 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 668 ایس ڈی آر) کے ساتھ پانچویں نمبر پر آئی ایم ایف کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے۔

 اسی طرح آئی ایم ایف کے مقروض ممالک کا خطے کے لحاظ سے موازنہ کیا جائے تو براعظم امریکہ 63 ارب 90 کروڑ 32 لاکھ 85 ہزار 580 ڈالر (48 ارب 1 کروڑ 25 لاکھ 66 ہزار 459 ایس ڈی آر) کے ساتھ پہلے، براعظم افریقہ 55 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ 66 ہزار 40 ڈالر (41 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ 58 ہزار 298 ایس ڈی آر) کے ساتھ دوسرے، ایشیا 15 ارب 84 کروڑ 45 لاکھ 5 ہزار 22 ڈالر (11 ارب 90 کروڑ 44 لاکھ 79 ہزار 456 ایس ڈی آر) کے ساتھ تیسرے، یورپ 21 ارب 99 کروڑ 47 لاکھ 53 ہزار 144 ڈالر (9 ارب 76 کروڑ 33 لاکھ 70 ہزار 432 ایس ڈی آر) کے ساتھ چوتھے جبکہ بحرالکاہل (اوشنیاء) 7 کروڑ 45 لاکھ 36 ہزار 229 ڈالر (5 کروڑ 60 لاکھ 1 ہزار 434 ایس ڈی آر) کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق 47 افریقی ممالک، 20 امریکی ممالک، 15 ایشیائی ممالک، 8 یورپی ممالک جبکہ بحرالکاہل (اوشنیاء) کے 4 ممالک کا آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام جاری ہے۔

 آئی ایم ایف سے لیے قرضوں کے اعتبار سے براعظم امریکہ کا مقروض ترین ملک ارجنٹینا ہے جس کے ذمے آئی ایم ایف کے 42 ارب 91 کروڑ 17 لاکھ 7 ہزار 275 ڈالر (32 ارب 24 کروڑ 9 لاکھ 27 ہزار 500 ایس ڈی آر) ہے

 ایکواڈور 8 ارب 11 کروڑ 40 لاکھ 58 ہزار 960 ڈالر (6 ارب 9 کروڑ 63 لاکھ 50 ہزار ایس ڈی آر) کے ساتھ دوسرے، کولمبیا 4 ارب 99 کروڑ 1 لاکھ 37 ہزار 500 ڈالر (3 ارب 75 لاکھ ایس ڈی آر) کے ساتھ تیسرے، کوٹ ڈی آئیوری 2 ارب 5 کروڑ 99 لاکھ 34 ہزار 730 ڈالر (1 ارب 54 کروڑ 76 لاکھ 94 ہزار 336 ایس ڈی آر) کے ساتھ چوتھے جبکہ کوسٹا ریکا 1 ارب 31 کروڑ 52 لاکھ 64 ہزار 554 ڈالر (98 کروڑ 82 لاکھ ایس ڈی آر) کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

براعظم افریقہ کا مقروض ترین ملک مصر ہے جس کے ذمے آئی ایم ایف کا 17 ارب 86 کروڑ 12 لاکھ 13 ہزار 678 ڈالر (13 ارب 41 کروڑ 96 لاکھ 96 ہزار 671 ایس ڈی آر) ہے، اینگولیا 4 ارب 27 کروڑ 69 لاکھ 38 ہزار 998 ڈالر (3 ارب 21 کروڑ 34 لاکھ ایس ڈی آر) کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ 4 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ 55 ہزار 664 ڈالر (3 ارب 5 کروڑ 12 لاکھ ایس ڈی آر) کے ساتھ تیسرے، نائیجیریا 3 ارب 26 کروڑ 68 لاکھ 65 ہزار 865 ڈالر (2 ارب 45 کروڑ 45 لاکھ ایس ڈی آر) کے ساتھ چوتھے جبکہ کینیا 2 ارب 35 کروڑ 14 لاکھ 6 ہزار 465 ڈالر (1 ارب 76 کروڑ 66 لاکھ 86 ہزار 300 ایس ڈی آر) کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ایشیائی ممالک میں آئی ایم ایف قرضوں کے حساب سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے، جس کے ذمے آئی ایم ایف کے 7 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ 32 ہزار 170 ڈالر (5 ارب 72 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 668 ایس ڈی آر) ہیں

 جورڈن 1 ارب 95 کروڑ 55 لاکھ 15 ہزار 361 ڈالر (1 ارب 46 کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار 750 ایس ڈی آر) کے ساتھ دوسرے، بنگلہ دیش 1 ارب 40 کروڑ 99 لاکھ 67 ہزار 196 ڈالر (1 ارب 5 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 100 ایس ڈی آر) کے ساتھ تیسرے، سری لنکا 1 ارب 4 کروڑ 86 لاکھ 61 ہزار 291 ڈالر (78 کروڑ 78 لاکھ 92 ہزار 508 ایس ڈی آر) کے ساتھ چوتھے، جبکہ میانمار 68 کروڑ 78 لاکھ 45 ہزار 296 (51 کروڑ 68 لاکھ ایس ڈی آر) کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

یورپی ممالک میں یوکرین پر آئی ایم ایف کا سب سے زیادہ قرضہ 9 ارب 99 کروڑ 52 لاکھ 99 ہزار 657 ڈالر (7 ارب 50 کروڑ 97 لاکھ 85 ہزار 838 ایس ڈی آر) ہے، ریپبلک آف سربیا کے ذمے 1 ارب 4 کروڑ 58 لاکھ 22 ہزار 987 ڈالر (78 کروڑ 57 لاکھ 60 ہزار ایس ڈی آر) قرضے کے ساتھ دوسرے نمبر، ریپبلک آف مالڈووا 65 کروڑ 85 لاکھ 17 ہزار 376 ڈالر (49 کروڑ 47 لاکھ 65 ہزار 3 ایس ڈی آر) کے ساتھ تیسرے، بوسنیا و ہرزیگووینا 47 کروڑ 95 لاکھ 73 ہزار 447 ڈالر (36 کروڑ 3 لاکھ 18 ہزار 750 ایس ڈی آر) قرضے کے ساتھ چوتھے جبکہ البیناء 38 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار 786 ڈالر (28 کروڑ 64 لاکھ 60 ہزار 841 ایس ڈی آر) قرضے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

براعظم بحرالکاہل (اوشنیاء) کے صرف چار ممالک پر ہی آئی ایم ایف کا قرضہ ہے، جن میں جزائر سلیمان پر 2 کروڑ 81 ہزار 78 ہزار 544 ڈالر (2 کروڑ 11 لاکھ 71 ہزار 434 ایس ڈی آر) قرضہ، سامووا پر 2 کروڑ 23 لاکھ 33 ہزار 677 ڈالر (1 کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار ایس ڈی آر) قرضہ، ٹونگا پر 1 کروڑ 83 لاکھ 67 ہزار 386 ڈالر (1 کروڑ 38 لاکھ ایس ڈی آر) قرضہ جبکہ وانواتو پر سب سے کم 56 لاکھ 56 ہزار 626 ڈالر (42 لاکھ 50 ہزار ایس ڈی آر) قرضہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید