• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، جاپان میں پاکستانی سفیر

ٹوکیو(عرفان صدیقی)ٹوکیو میں اکیسویں رمضان المبارک کے موقع پر جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کی جانب سے دی گئی دعوت افطار میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان عبد الحمید نے کہا کہ رمضان المبارک اتحاد، اخوت اور باہمی احترام کا پیغام دیتا ہے اور اس بابرکت مہینے میں ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے قریب آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ریاست پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی محنت اور خدمات کی بدولت پاکستان کو ہر سال تقریباً چالیس ارب ڈالر کے لگ بھگ زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے جو ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید