کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول کوٹے میں آئندہ 2ماہ کیلئے 50فیصد کٹوتی کر کے تمام غیر ضروری گاڑیاں فوری گراؤنڈ کی جائیں،سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں اور قیمتی اشیاء کی خریداری پر جون 2026 تک مکمل پابندی عائد ہوگی ، تمام سیکریٹریز اور محکموں کے سربراہان کفایت شعاری اور پیٹرول بچاؤ سے متعلق ان اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔