• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعد از وفات، 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ، نادرا کا اقدام

اسلام آباد ( طاہر خلیل )بعد از وفات ،42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ نادار کا اقدام، سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شناختی ڈیٹا بیس کے درمیان مطابقت عمل مکمل ، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے پورے ملک میں سول رجسٹریشن ریکارڈز اور قومی شہری ڈیٹا بیس کے درمیان مطابقت کا عمل مکمل کیا ہے تاکہ پاکستان کے قومی شناختی نظام کی درستگی اور سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔قانونی فریم ورک کے تحت نادرا قومی شہری ڈیٹا بیس کو اہم زندگی کے واقعات یعنی پیدائش، وفات، شادی اور طلاق سے متعلق معلومات کے ذریعے مسلسل اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ یہ معلومات صوبائی اور مقامی حکومتوں کے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹمز (CRMS) سے حاصل کی جاتی ہیں۔ یہ واقعات عام طور پر یونین کونسلز، ٹاؤن کمیٹیوں اور کینٹونمنٹ بورڈز جیسے مقامی سول رجسٹریشن اداروں میں متعلقہ افراد کے خون کے رشتہ داروں کی جانب سے رپورٹ اور رجسٹر کرائے جاتے ہیں۔اسی عمل کے تحت نادرا نے ایسے افراد کے تقریباً 42 لاکھ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) منسوخ کر دیے ہیں جنہیں صوبائی سول رجسٹریشن سسٹمز میں پہلے ہی متوفی کے طور پر درج کیا جا چکا تھا۔

اہم خبریں سے مزید