اسلام آباد (ساجد چوہدری )پی ٹی اے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے اگلے مرحلے کی بینڈز پوزیشنگ کیلئے بولی (آج)جمعرات کو کرے گا، ٹیلی کام کمپنیاں خریدے گئے بینڈز کی پوزیشنگ کیلئے بولی لگائیں گی، اگر اسپیکٹرم حاصل کرنے والی کمپنیاں فریکوینسی بینڈز کی پوزیشنگ آپس میں طے کرلیتی ہیں تو پھر بولی نہیں ہوگی،پی ٹی اے کو پوزیشنگ کی بولی میں ایک سے دو ملین ڈالرز مزید ملنے کی امیدہے ۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق پی ٹی اے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی تقریب میں اسائنمنٹ بیس آکشن 2600 میگا ہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز کی پوزیشنز کیلئے ہوگی، جن میں ٹاپ، مڈ اور لو پوزیشنز پیش کی جائیں گی۔