• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اسکول اور کالج ایجوکیشن، تعطیلات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

کراچی( سید محمد عسکری) سندھ حکومت کے توانائی بچت اقدامات کے تحت محکمہ اسکول اور کالج ایجوکیشن نے تعطیلات کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ، صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، ضرورت کے مطابق آن لائن کلاسز ہوں گی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر بورڈز و جامعات نے صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں16مارچ سے31مارچ تک آن لائن کلاسز کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ صوبائی وزیر محمداسماعیل راہو کے مطابق صوبہ کی تمام جامعات کی ​سرکاری گاڑیوں کے استعمال اور ایندھن کے کوٹے میں بھی 50فیصد کٹوتی کردی گئی ہے اور یہ کفایت شعاری عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحران اور ایندھن کی بچت کے پیشِ نظرکیاگیاہے۔

اہم خبریں سے مزید