کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیاہے۔ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں تیز دھوپ کے باعث گرمی بڑھے گی، لہٰذا شہری بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں ،افطار کے بعد پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔