کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد دو طرفہ مسلسل جنگ جاری ہے۔ لگ بھگ 10ممالک کی فضائی حدود بند ہیں یا شدید متاثر ہیں جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بدھ کو باریں روز بھی پاکستان مشرق وسطی کے ممالک دبئی ابوظہبی شارجہ بحرین دوحہ کویت کیلئے 84 پرواز منسوخ جبکہ ابوظہبی شارجہ دبئی اور دیگر ممالک کے لیے 76 پروازیں آپریشنل رہیں۔ پاکستان سے 12دن میں پروازوں کی مجموعی منسوخی 1684 رپورٹ ہوئی ہے۔ پاکستان کیلئے الفجیرہ ایئرپورٹ سے بھی خصوصی پروازیں جاری ہیں۔ پی ائی اے ایئر سیال اور ایئر بلو نے خصوصی پروازیں شروع کی ہیں دبئی کے مقابلے میں سستی اور آسان ہیں اور رش بھی بہت کم ہے پاکستانی فجیرہ پہنچ کر عید پر وطن واپسی کے لیے بہتر روٹ ہے۔ مشرق وسطی کے ملکوں ایران، قطر، بحرین، کویت، عراق، شام، لبنان اسرائیل کی فضائی حدود مکمل بند یا شدید متاثر ہیں ایسے میں خطے کی دنیا بھر سے منسوخ پروازوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ قطر ایئر کا دوحہ سے امدادی پروازوں کا اپریشن جاری ہے۔ اپ اینڈ ڈاؤن کی یومیہ لگ بھگ 40 خصوصی پروازیں یومیہ اپریٹ کی جارہی ہیں۔ بحرین سے ایک گھنٹے کے دوران نکالی گئی پروازیں 21 رپورٹ ہوئی ہیں جن میں 9 کارگو اور ایک ایئر انڈیا کا طیارہ ہے۔