اسلام آباد( رانا غلام قادر ) کفایت شعاری اقدمات ؛تمام ونگز سربراہان سے ماتحت عملے کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ، مراسلہ جاری ، ملازمین کو دو گروپوں میں تقسیم کر کے متبادل بنیادوں پر ڈیوٹی اور ورک فرام ہوم کی سہولت دی جا سکے گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےوفاقی حکومت کے کفایت شعاری اور ایندھن بچت اقدامات تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اس سے منسلک اداروں میں چار روزہ ورک ویک اور 50 فیصد عملے کے لیے ورک فرام ہوم کی منظوری دے دی ۔ سیکشن افسر ایڈمن ایڈمن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق وزیراعظم نے ایندھن کے تحفظ اور توانائی کے اخراجات میں کمی کے لیے ان اقدامات کی منظوری دی ، ہدایات کے مطابق سرکاری دفاتر میں 50 فیصد اہلکار متبادل دنوں میں گھر سے کام کریں گے، مراسلے میں پرائیویٹ سیکٹر آرگنائزیشنز کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے 50 فیصد تک عملے کو متبادل دنوں میں گھر سے کام کرنے کی سہولت فراہم کریں۔