اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر پاکستان کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔منزہ ناصر انسپکٹر کسٹمز تعینات، سینیارٹی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی میرٹ کے مطابق برقرار رکھی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کی سفارش اور پیشکشِ تقرری کی شرائط و ضوابط قبول کرنے کے بعد مس منزہ ناصر کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تحت پاکستان کسٹمز میں شامل کیا گیا ۔ تقرری کے بعد انہیں کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس لاہور میں بطور انسپکٹر کسٹمز تعینات کیا گیا جہاں وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ ان کی سینیارٹی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ میرٹ کے مطابق برقرار رکھی جائے گی اور ان کی سروس کی دیگر شرائط وہی ہوں گی جو اس سے قبل ایف بی آر کے تقرری نامے میں بیان کی گئی تھیں۔