• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی و سیاسی تاریخ کا منفرد واقعہ، ایاز صادق طویل عرصہ رہنے والے اسپیکر بن گئے

اسلام آباد (طاہر خلیل)پاکستان کی پارلیمانی سیاسی تاریخ کا منفرد واقعہ ،سردار ایاز صادق نےنئی تاریخ رقم کر دی ، ایاز صادق طویل ترین عرصہ رہنے والےا سپیکر بن گئے ، 10مارچ 2026تک بطور اسپیکر 2550دن مکمل، مولوی تمیز الدین مرحوم 2423دن اسپیکر رہے، اسپیکر کی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا،سردار ایاز صادق 3 جون 2013 کو پہلی بار 258 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے سپیکر بنے ان کے مد مقابل شہریار آفریدی کو 31 اور ایس اقبال قادری کو 23 ووٹ ملے تھا جن کا تعلق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سے تھا،ایاز صاد ق 22 اگست 2015 تک سپیکر رہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ دوبارہ الیکشن جیت کر آئے اور 9 نومبر 2015 کو دوبارہ سپیکر بن گئے، ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے شفقت محمود کو 31 ووٹ ملے تھے جبکہ سردار ایاز صادق نے 268ووٹ لے کر سپیکر کا الیکشن جیتا تھا ، وہ 15 اگست 2018تک قومی اسمبلی کے سپیکر رہے جس میں 70 دن وہ بھی شامل تھے جب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نئے سپیکر کے آنے تک سپیکر کا آئینی عہدہ برقرار رہتا ہے ، سردار ایاز صادق یکم مارچ 2024 کو تیسری مرتبہ قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے انہیں 199 ووٹ ملے۔

اہم خبریں سے مزید