• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ادویات کے مقدمے میں تمام ضمانتیں مسترد

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ڈرگ کورٹ نے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج مقدمے میں ادارے کی موثر پیروی اور دلائل جو تفتیشی افسر انسپیکٹر شیخ سہیل محمود اور اسپیشل پروزیکیوٹر ایف آئی اے مسمات موتیہ سکندر نے عدالت میں پیش کیے جس کے بعد چار نامزد ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری اور چار ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دیں۔ 17 صفحات پر مشتمل فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ فیڈرل ڈرگ انسپیکٹر ڈاکٹر اویس احمد کی نشاندہی اور مدعیت میں احسن آباد سپر ہائی وے پر جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری اور گودام پر 19 فروری کو چھاپہ مارا گیا ۔ جائے وقوعہ سے چار افراد مرزا فیصل، شفیق احمد، محمد سعد اور علی نواز کو حراست میں لے کر سرکل میں مقدمہ نمبر 2/26 درج کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید