کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں رہائشی بنگلوں پر غیر قانونی طور پر شادی ہالز اور بینکوئٹس کی تعمیرات کا سلسلہ رک نہیں رہا ،ایس بی سی اے اور کے ڈی اے افسران کی خاموشی کے باعث علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں کے ڈی اے ڈائریکٹریٹ آف اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے غیر قانونی تعمیرات پر پلاٹ نمبر C-5 بلاک15 کو 16 فروری 2026کوایک نوٹس جاری کرتے ہوئے تعمیرات روکنے کی ہدایت کی تھی لیکن مکینوں کا کہنا ہے کہ اب بینکوئٹ ہال کی تعمیرات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں اور اسے رمضان اور عید کی تعطیلات میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی واضح رہےگلستان جوہر کے ہل روڈ پر غیر قانونی شادی ہالز اور بینکوئٹس کا جمعہ بازار لگادیا گیاہےعلاقہ مکینوں نے وزیر اعلی،چیف سیکریٹری سندھ اور وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے غیرقانونی تعمیرات کو رکوانا اصل ذمہ داری ایس بی سی اے کی ہےلیکن اس نےخاموشی اختیار کر رکھی ہے۔