• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : ناپ تول میں کمی کرنیوالے پیٹرول پمپس کا چالان، مالکان کو جرمانے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اوزان و پیمائش محکمہ لیبر نےکارروائی کر کے ناپ تول میں کمی کرنے والے متعدد پیٹرول پمپس کو چالان کرکے مالکان کو عدالت میں پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اوزان و پیمائش محکمہ لیبر نصیب اللہ رند کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویژن محمد ایوب شاہوانی نے کوئٹہ مختلف پیٹرول پمپس اور دکانوں پر چھاپے مارے اور اوزان و پیمائش کا معائنہ کیا ، اس دوران ناپ تول اور وزن میں ردوبدل کرنے والے متعدد پیٹرول پمپ مالکان کو چالان کرکے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پریذائیڈنگ آفیسر فرسٹ لیبر کورٹ بلوچستان کوئٹہ کے جج ظہور احمد لانگو کی عدالت نے اوزان و پیمائش کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانے کی سزا سنادی، جبکہ 8 پیٹرول پمپ مالکان کے وارنٹ گرفتاری بھی کئے گئے جن کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، کنٹرولر اوزان و پیمائش نے پیٹرول پمپ مالکان کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنے ناپ تول کو درست کریں کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ عوام کیساتھ فراڈ اور ناپ تول میں کمی کرکے اضافی پیسے وصول کریں ۔
کوئٹہ سے مزید