واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ چین کو امریکا پر خاطر خواہ برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اس کے پاس بحری بیڑوں کی تعداد اور اس کی جہاز تیار کرنے کی صلاحیت بھی ہم سے زیادہ ہے۔واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں بات کرتے ہوئے امریکی بحریہ کے سیکرٹری کارلوس ڈیل تورو نے کہا کہ چین مستقل سمندری خود مختاری اور دیگر اتحادیوں کو امریکا کی معاشی سلامتی کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ چین کے پاس زیادہ تعداد میں بحری بیڑے ہیں اس لیے وہ اب عالمی سطح پر ان کی تعیناتی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو بھی ردعمل کے طور پر بحری بیڑے کی تجدید کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں بڑی بحریہ کی ضرورت ہے، ہمیں مستقبل میں مزید جہازوں کی ضرورت ہے جو اس خطرے کا مقابلہ کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی بحریہ کے پاس آئندہ سالوں میں 400 جہاز ہوں گے جو اس وقت 340 ہیں ۔ امریکا کے پاس 300 جہاز ہیں ۔ چین کے پاس 13 جہاز ہیں جن کا رقبہ ہمارے تمام شپ یارڈز سے زیادہ ہے۔