• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر بابر کی انگریزی سے متعلق وضاحتیں دینے لگے

لاہور (جنگ نیوز) سابق کرکٹر شعیب اختر نے کپتان بابر اعظم کے لیے دیے گئے بیان پر وضاحت دے دی۔

شعیب اختر نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھاکہ میں کھلے عام کہتا ہوں کہ ابھی بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں ہے کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی کوئی لڑکا نہیں بول سکتا، کیوں کہ ابھی تک صرف میں، آفریدی اور وسیم اکرم اشتہاروں میں آرہے ہیں؟


سابق فاسٹ بولر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت معروف کرکٹرز نے شعیب اختر کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

اب اس حوالے سے شعیب اختر کی وضاحت سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری نیت بابر کو چھوٹا کرنے کی نہیں تھی، میری نیت یہ تھی کہ بابر بڑا دکھے اور برانڈ کے طور پر بڑا نظر آئے کیوں کہ ہم بابر کا ویرات کوہلی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں تو آپ ویرات کوہلی کے وی لاگز دیکھیں، ان کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ لیں وہ کیسے فرفر بولتے ہیں۔

شعیب نے یہ بھی کہا کہ ’میں یہ سوچتا ہوں بابر ہمارا ویرات کوہلی کی طرح کا کھلاڑی ہے، میری نیت تھی کہ وہ بھی بڑا ہوجائے۔

اسپورٹس سے مزید