لندن ( پ ر) پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا خیال رکھا اور آئند بھی ان کے مفادات کو پیش نظر رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے صدر پیپلزپارٹی یورپ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ سے ملاقات میں کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے پیپلزپارٹی یورپ کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کا کارکن دنیا میں جہاں بھی ہو وہ جمہوریت سے محبت کرتا ہے۔ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کی ملاقات مفید ثابت ہوئی ، راجہ پرویز کے اسپیکر بننے کے بعد پارلیمنٹ کا وقار بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی آئین، پارلیمان اور جمہوریت کیلئے ہر آمر سے ٹکرائی لیکن آج ایک جماعت نئی نسل کو تباہ کرنے کے ساتھ ملک کو بھی تباہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورپاکستانی سیاست کےبادشاہ آصف علی زرداری کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،بلاول بھٹو زرداری کی بحیثیت وزیرخارجہ تاریخی کارکردگی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی ہے، بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیراعظم پاکستان ہیں۔