لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل میچز کے دوران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کے دوران سیف سٹی کیمروں سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور کسی سڑک کو غیر ضروری طور پر ہرگز بند نہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ملتان میں PSL میچز کے پر امن انعقاد اور مہمانوں کی فول پروف سکیورٹی پر ملتان پولیس کو شاباش سے بھی نوازا۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آرپی او، سی پی اوملتان، ڈی پی اوز سمیت پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان پولیس نے پی ایس ایل کے دوران جس جذبے سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس نے ملتان میں امن وامان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی سکیورٹی اور سہولت کا بہت خیال رکھا۔