ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ضلع ملتان کا مشاورتی اجلاس خاکوانی ہائوس میں ڈاکٹر خالد خان خاکوانی کی زیر صدارت ہوا جس میں ضلع ملتان کی مکمل ضلعی تنظیم نے خصوصی طور پر شرکت کی ، ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہا کہ میں اپنے ضلع ملتان کے ضلعی تنظیم کے تمام عہدے داران کا مشکور ہوں جنہوں نے میری قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے مکمل فیصلے کا اختیار دیا ، اجلاس میں موسیٰ خالد خاکوانی ، طارق سہیل چوہدری ، ملک دوست محمد تھہیم ،چوہدری محمد صدیق گجر، ملک احمد حسن آرائیں، ڈاکٹر غلام نبی ،شیراز خان ملیزئی ،ڈاکٹر خوشنود احمد، حاجی محمد علی خان، عاصم بھٹی ، رانا محمد حفیظ ، احسن نصیر غوری، ناصر کمبوہ ،کلیم اشرف ، محمد راشد خان شہزاد ممتاز و دیگر شریک ہوئے۔