• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل بھرو تحریک غیر اہم، آزاد کشمیر میں ن لیگ کی کارکردگی مثالی رہی، نواز شریف

لندن (جنگ نیوز)نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان کی جیل بھرو تحریک کو غیر اہم قرار دے دیا، نواز شریف نے موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و مرکزی نائب صدرپاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان نے قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف سے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی ۔ سابق وزیراعظم تقریبا چار گھنٹے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ہمراہ رہے، اس دوران مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، آزادکشمیر کے سیاسی معاملات، جماعتی و تنظیمی امورسمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے اندر اپنے دور حکومت کے اندر مثالی کام کیے، تعمیر و ترقی مالیاتی ڈسپلن اور بہترین گورننس کی آج مثالیں دی جاتی ہیں الحمدللہ مسلم لیگ ن نے پاکستان اور آزادکشمیر کے لوگوں کی خدمت کی ہے۔سابق وزیراعظم و مرکزی نائب صدر پی ایم ایل این راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن کو قائد کی بھرپور سرپرستی سے ہم نے اپنے دور میں تعمیر و ترقی مالیاتی خودمختاری انتظامی اختیارات حاصل کرکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچاے اور قائد مسلم لیگ ن کے تعمیر و ترقی کے ویثرن کو آزادکشمیر میں عملی جامہ پہنایا۔ بعد ازاں ملاقات میں سابق امیدوار اسمبلی و سابق صدر مسلم لیگ ن برطانیہ زبیر اقبال کیانی، امجد فاروق شفیق پلاہلوی، توقیر مرزا و دیگر نے بھی شریک ہوئے اور نواز شریف سے ملاقات کی۔

یورپ سے سے مزید