• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران 90 فیصد یورینیم افزودہ کرسکتا ہے،امریکہ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی خفیہ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ایران پابندیوں کے باوجود یورینیم کی 90 فیصد افزودگی سے محض چند ہفتوں کی دوری پر ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں بیلسٹک میزائل کی تیاری تیز رفتاری سے جاری ہے جب کہ چند ہفتوں میں ایران یورینیم کی افزودگی 90فیصد تک کرسکے گا۔ان خیالات کا اظہار امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے ڈائریکٹر بل برنز نے ایک انٹرویو میں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ ایران کی 90یصد یورینیم افزودگی فوجی مقاصد کیلئے ہیں۔اٹامک ایجنسی کی جانب سے یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی حکام نے یورینیم کو 60فیصد سے زیادہ افزودہ کرنے کے لیے کی گئی تبدیلیوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔وکرین جنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈائریکٹر ’’سی آئی اے‘‘ بل برنز کا کہنا تھا کہ اگر چین، روس کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اس کو نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید