• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے زیر حراست اسپینش خاتون کو رہا کردیا

ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے گزشتہ سال حراست میں لی جانے والی اسپینش خاتون کو رہا کردیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ سال نومبر میں اسپین سے تعلق رکھنے والی خاتون کو حراست میں لیا تھا جسے گزشتہ روز رہا کردیا گیا ہے۔اسپین کے وزیر خارجہ نے 24 سالہ خاتون کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ روز رہا کیا گیا لیکن وہ خاتون کی ایران سے واپسی سے متعلق تفصیلات کو عوامی سطح پر بیان نہیں کرسکتے۔اسپینش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون سے گفتگو کی وہ بالکل ٹھیک ہیں اور وہ اسپین کے جس علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اس کی طرف گامزن ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو گزشتہ سال حراست میں لیے جانے کا انکشاف امریکہ کی ایک انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا جب کہ خاتون کو حراست میں لیے جانے کے حالات و واقعات سے متعلق ایرانی حکام نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔
یورپ سے سے مزید