• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: تعلیم سے روکنے کیلئے لڑکیوں کو زہر دینے کا انکشاف

تہران( نیوز ڈیسک) ایران میں اسکول جانے سے روکنےکیلئے لڑکیوں کو زہر دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف ایک ایرانی نائب وزیریونس پناہی نے کیا جن کا کہنا ہے کہ ایران میں اسکول کی طالبات کو زہر دیا گیا کیونکہ کچھ افراد لڑکیوں کی تعلیم کو روکنا چاہتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دارالحکومت تہران کے جنوب میں واقع شہر قم میں اسکول کی طالبات میں زہر کی وجہ سے سانس لینے کی تکلیف کے سیکڑوں کیسز سامنے آئے اور کئی لڑکیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ نائب وزیر صحت یونس پناہی نے تصدیق کی کہ جان بوجھ کر لڑکیوں کو زہر دیا گیا تھا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونس پناہی نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے تھے کہ لڑکیوں کے اسکول بند کردیئے جائیں اس لیے طالبات کو زہر دیا گیا۔انہوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی اور نہ کسی ہلاکت کا معلوم ہوسکا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ ابھی تک لڑکیوں کو زہر دینے کے واقعات کے خلاف کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔کئی بیمار طالبات کے والدین نے حکام سے بچیوں کے بیمار ہونے پر وضاحت طلب کی،تاہم اگلے دن حکومتی ترجمان علی بہادری نے کہا کہ انٹیلی جنس اور حکام زہر دینے کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید