• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، برٹش پاکستانی بزنس کونسل

لندن ( نمائندہ جنگ ) لاہور کے گردونواح میں غنڈوں کے راج اور معصوم بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے ،102 نامی غنڈہ گروپ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، عوام کا جینا مشکل بنا دیا گیاہے، اوورسیز پاکستانی بھی سخت تذبذب اور پریشانی کا شکار ہیں۔ برٹش پاکستانی بزنس کونسل کے چیئرمین رانا اعجاز احمد، پروفیسر ڈاکٹر برہان ممتاز صحافی وقار ملک نے لاہور میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی ممتاز شخصیت عثمان رفیق اعوان کے صاحبزادے پر تشدد بھی لمحہ فکریہ ہے، اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملزمان کتنے بااثر اور بگڑے ہوئے ہیں حکومت فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرے کیونکہ ان کی تشدد آمیز کارروائیوں سے پاکستان کی بدنامی اور اعتماد ختم ہو رہا ہے، اوورسیز پاکستانی اپنے ملک بالخصوص لاہور آنے سے گھبراہٹ کا شکار ہیں، امن و امان نہ ہونے کی وجہ سے معاملات خراب ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرے تاکہ اعتماد کی فضا بحال ہو۔
یورپ سے سے مزید