• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کریں گے، حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزار ہوگا، ای سی سی نے حج پالیسی کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی، ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیر کو ہوا، وزارت مذہبی امور ڈویژن نے حج پالیسی 2023کی سمری ای سی سی میں پیش کی ، ای سی سی نے حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی حج پالیسی کے تحت سال 2023میں ایک لاکھ79ہزار210عازمین حج کی ادائیگی کر یں گے اور یہ کوٹہ پاکستان کےلیے مختص کیا گیا ہے، اس کے تحت نصف عازمین سرکاری کوٹہ سے اور نصف نجی کوٹہ حجم سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے،حج پیکج 11لاکھ 75ہزارہوگا، سرکاری اور نجی حج سکیم میں سے ہر ایک میں سے 50فیصد سپانسرشپ سکیم کے تحت کوٹہ مختص کیا گیا ہےپالیسی کے تحت شمالی علاقے(ملتان، لاہور ، سیالکوٹ ، اسلام آباد، رحیم یار خان ، فیصل آباداور پشاور) کےلیے 11لاکھ 75ہزار روپے اور جنوبی علاقے (کراچی ، سکھر اور کوئٹہ )کے افراد کےلیے 11لاکھ65ہزار روپے حج اخراجات پیکچ ہوگا، حکومتی حج کوٹہ کی سپانسرشپ سکیم کے تحت 19کروڑ40لاکھ ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے،جبکہ نجی شعبے سے 25کروڑ ڈالر جمع ہونگے ، سرکاری حج کی سکیم پہلے آئیے پہلےپائیے کی بنیاد پر ہوگی ، مردم شماری کیلئے 12ارب اور قومی غربت گرایجویشن پروگرام کیلئے 3 ارب 24کروڑ 40لاکھ کی ضمنی گرانٹ منظور، ایسے حجاج جنہوں نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران حج ادا کیا ہوگا وہ اس سال اہل نہیں ہونگے تاہم سپانسر شپ سکیم والے حجاج کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید