لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورسنٹرل پنجاب ڈسٹرکٹ لاہور ٹاؤن کے گورننگ باڈی کے اراکین فرخ حبیب، عمر سرفراز چیمہ، فواد رسول بھلراورودیگرنے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ کل بدھ کو چیئرمین عمران خان لاہور میں تاریخی ریلی کی قیادت کریں گے،عمران خان کی تقریر پر پابندی لگانے کاحکومتی فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے۔