• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا 250 نئی بھرتیوں کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

کراچی (اسد ابن حسن) قومی ائر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے ادارے میں 250 نئی بھرتیوں کی اجازت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ ترجمان نے تصدیق کی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 250 نئے ماہر افراد کو ادارے میں بھرتی کی اجازت دی جائے کیونکہ عدالت نے 2018 میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ 250 نئی بھرتیوں میں 80 کاک پٹ کریو (8 لاکھ فی کس ماہانہ تنخواہ)، 110 کیبن کریو (55 ہزار فی کس ماہانہ تنخواہ)، 15 آئ ٹی پروفیشنلز (2 لاکھ فی کس ماہانہ تنخواہ)، 30 فائنس پروفیشنلز (ساڑھے تین لاکھ فی کس ماہانہ تنخواہ) اور 15 مینیجمینٹ پوزیشنیں (ساڑھے پانچ لاکھ فی کس ماہانہ تنخواہ) شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید