• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن بہاراں کی تقریبات کا چوتھا روز، ویمن بائیک ریلی

لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبہ بھر میں جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات چوتھے روز بھی جاری رہیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وومن بائیک ریلی نکالی گئی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوااور ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر نے ریلی کا افتتاح کیا۔ وومن بائیک ریلی حسین چوک سے شروع ہوئی اور منی مارکیٹ سے ہوتی ہوئی حسین چوک پراختتام پذیر ہوئی۔چودھری محمد علی رندھاوانے کہا کہ وومن ڈے پر ہمارا پیغام ہے کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے۔ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں ۔مزار اقبال بادشاہی مسجد کے لان میں بعنوان بیابہ مجلس اقبال کا انعقاد کیاگیا۔ جیلانی پارک اور گریٹر اقبال پارک میں پنجابی فوک میوزک پرفارمنسز پیش کی گئیں۔مال روڈ اور اہم شاہراہوں پر چراغاں کیا گیا۔شاہی قلعے میں لائٹس اینڈ سائنڈ شواور داستان گوئی کا سلسلہ جاری رہا۔آرٹ کونسل لاہور میں ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نازیہ جبیں کے زیر صدارت خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین کا مشاعرہ منعقد ہوا ۔
لاہور سے مزید