• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں تودہ گرنے سےکان بیٹھ گئی ،18کانکن ہلاک

بیجنگ (نیوز ڈیسک) شمالی چین میں تودہ گرنے کے بعد کوئلے کی کان بیٹھ گئی،جس کے نتیجے میں18افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق حادثے میں 6 افراد کو بچالیا گیا ہے ،جب کہ 47افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران بھاری چٹان کان پر آگری تھی۔ یاد رہے کہ 2019ء میں چین میں کوئلے کی کان کی چھت بیٹھنے کے نتیجے میں 21 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔ کان میں موجود 87 کان کنوں میں سے 66 کو بچا لیا گیا تھا۔ چین میں ناقص حفاظتی انتظامات کے باعث اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔
یورپ سے سے مزید