ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین،سٹی جنرل سیکرٹری شاہین شفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو عوام دشمن معاہدے کئے اس کا خمیازہ آ ج پوری قوم بھگت رہی ہے اور حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا سب سے زیادہ فائدہ شاہ محمود قریشی کو ہوگا جنہیں ان کی گرفتاری کے آ رڈر کا غم نہیں بلکہ خوشی ہےاور آ ج شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کا چیئرمین بننے کا خواب دیکھ رہےہیں۔