لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدور رانا عرفان ،چودھری اختر علی،میاں ایوب،چودھری اشرف،ارشد جٹ اور خالد نواز نےتحریک انصاف کےرہنماؤں کے آصف علی زرداری پر ذاتی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنکی اپنی جماعت اپنے صوبے اور شہر میں چار دھڑوں میں تقسیم ہو انہیں کسی اور پر الزام تراشی سے قبل چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چا ہیے۔ انہوں نےکہا کہ علی زیدی اور ان جیسے کئی کردار سیاسی شہرت حاصل کرنے کیلئے آصف زرداری پر تنقید کرتے ہیں تحریک انصاف اور اسکے رہنما عوام میں نہیں صرف میڈیا میں زندہ ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی انکی رہی سہی غلط فہمی دور کر دیگی۔یپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا ہے کہ لاڈلے کو ابھی بھی بعض با اثر کرداروں کی سپورٹ حاصل ہے۔ورنہ ضمانتی لیڈر کو اب تک جیل کے اندر ہونا چاہیے تھا ،انہوں نے کہا کہ میں خان صاحب کی تائید کرتا ہوں کہ ملک میں عام آدمی اور خاص آدمی کیلیے الگ الگ الگ انصاف ہے ۔