• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی ایم کیو ایم لندن ہائیکورٹ میں 10 ملین پونڈ کی پراپرٹی کا کیس ہار گئے

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) بانی ایم کیو ایم لندن ہائیکورٹ میں 10 ملین پونڈ کی پراپرٹی کا کیس ہار گئے۔ لندن ہائیکورٹ کے جج کلائیو جونز نے فیصلہ دیا کہ ایم کیو ایم پاکستان2015 کے آئین کے تحت نہیں، جب بانی ایم کیو یام نے ایم کیو ایم ختم کر کے اپنے اختیار سے دستبر داری اختیار کرلی تھی، بلکہ2016 کے آئین کے تحت اصلی ایم کیو ایم ہے اور وہ لندن میں بانی ایم کیو ایم کے زیر کنٹرول 6 پراپرٹیز کی اصل مالک ہے۔ بانی ایم کیو ایم نے موقف اختیار کیا تھا کہ اصلی ایم کیو ایم وہ ہے، جو وہ چلا رہے ہیں اور وہ ایم کیو ایم اصلی نہیں ہے جو فاروق ستار نے ہائی جیک کرلی ہے۔ جج نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے اپنی 23 اگست کی تقریر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان سے استعفیٰ دیدیا تھا، اس فیصلے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جج نے خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں اور ایم کیو ایم لندن کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے، اب اگلے مرحلے میں ٹرسٹیز کے کردار کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جنگ اور جیو نے اس فیصلے کی کاپی حاصل کرلی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جج نے لکھا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق کے وکیل نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کا اپریل 2016 کا آئین منظور کیا گیا تھا جبکہ 2015 کا آئین منظور نہیں کیا گیا تھا۔ جج نے لکھا ہے کہ الطاف حسین نے 23اگست 2016 کو ایم کیو ایم سے عارضی طورپر یا مستقل بنیادوں پر علیحدگی اختیار کرلی تھی، اس سے اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انھوں نے ایک نئی تنظیم قائم کرلی، جو وہ لندن سے چلا رہے تھے۔ اس فیصلے سے بانی ایم کیو ایم اور انکے ساتھیوں کیلئے بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ یہ مقدمہ سید امین الحق نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے پارٹی کے بانی الطاف حسین اور دیگر ٹرسٹیز اقبال حسین، طار ق میر، محمد انور، افتخار حسین، قاسم علی اور یورو پراپرٹی ڈیولپمنٹس لمیٹڈ کے خلاف اس ٹرسٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کیا تھا، جو ابے ویو ہاؤس ایجویئر جہاں بانی ایم کیو ایم رہائش پزیر ہیں، ہائی ویو گارڈن فرسٹ12 ہاؤس، ہائی ویو گارڈنز سیکنڈ ہاؤس، جہاں افتخار حسین اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پزیر ہیں، وٹ چرچ لین فرسٹ ہاؤس، جو لاجرز ہاؤس کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید