اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نارووال چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی پہچان اس کی خوبصورت ثقافت ہے۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 17 سے 19 مارچ تک فیض احمد فیض پارک میں منعقد ہونے والے جشن بہاراں میں میوزیکل نائٹ، بک فئیر، کبڈی، فلاول شو، انڈسٹری اینڈ ہینڈ کرافٹ شو اور فوڈ کورٹ سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرام شامل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن بہاراں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ثقافت کے فروغ کے لیے بہتر اور موثر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔