راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،چوری اور دیگروارداتوں میں شہری ایک گاڑی 24موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،38موبائل فونز، قیمتی گھڑیوں ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،ایک شہری کودوران ڈکیتی گولی مار کرزخمی کردیاگیا، تھانہ صادق آباد کے علاقہ بندکھنہ روڈ پر انیس الرحمٰن سے 3موٹرسائیکل سواروں نے سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ایک ملزم نے فائر مار کراسے زخمی کردیا، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن بی بلاک میں میں سرفراز محمود جمعہ پڑھنے کے لئے گیا ہوا تھا کہ ایک نامعلوم مسلح پسٹل ملزم گیٹ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اورگن پوائنٹ پر اس کی بیوی کے دونوں کانوں سے 2 بالیاں طلائی وزنی ایک تولہ، ایک موبائل فون اور ایک ملازمہ کا موبائل فون چھین کرفرارہوگیا،تھانہ صادق آباد کے علاقہ شمس آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار عابدمحمود سے اسلحہ کے نوک پر طلائی زیورات مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے ،،تھانہ چکلالہ کے علاقہ گلزار قائدمیں محمد صدیق سے گن پوائنٹ پر 40ہزار روپے چھین لئے گئے ،کالج روڈ پر عامرشہزاد کی دکان سے انورٹر میکس سولر ما لیتی 7لاکھ 20ہزارروپے ،مٹرپلازہ میں محمد سعیدخان کے کمرے سے 5 موبائل،ٹینچ بھاٹہ میں ساجد محمود کے گھرسے 3موبائل ،ڈھوک بسم اللہ میں رضوان محمد کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات 3تولے ، ایک لاکھ 60ہزارروپے ، سلائی مشین اور چارپائی ،کلرسیداں روڈ پر عمر فاروق کے رئیل سٹیٹ آفس سے 45لاکھ روپے اور ایک بیگ جس میں ایک موبائل اور طلائی چین وزنی آدھا تولہ تھی ،فیز8میں نعمان لیاقت کے ڈرائنگ روم کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کرگھرسے رولیکس گھڑی، ایک گھڑی اے پی نگینے مالیتی تقریباً 3 لاکھ اور گیراج میں کھڑا موٹرسائیکل 125ہنڈا چوری کرلیاگیا۔