• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر میں پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے،آئی جی پنجاب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر میں 26 ہزار سے زیادہ افسران و اہل کاروں نے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے دوسرے روز صوبہ بھر میں پنجاب پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 2 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں 90 عزاداری جلوس اور 3495 مجالس منعقد ہوئیں ، صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں 14 ہزار سے زیادہ کمیونٹی رضا کار وں نے معاونت فراہم کی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر اور اشتعال انگیزی پر پابندی ہے،طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں،سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جاری ہے، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ اور پیرو سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی پر تعینات ہیں، ڈاکٹر عثمان انورنے افسران کو ہدایت کی کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید