راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) خود کو پولیس اہل کار ظاہر کرکے شہری کو اغواکرنے والے تین ملزموں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا، ترجمان اسلام آباد پولیس کاکہناہے کہ ملزموں کی شناخت خالد محمود ، محمد ظفر اور جمیل احمد کے ناموں سے ہوئی ،جن کے قبضہ سے تھانہ بنی گالا پولیس نے شہری کی چھینی گئی گاڑی ہتھکڑیاں،پولیس یونیفارم ،ماسک، وائرلیس سیٹ ،واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا ۔