راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شربت پینے سے 5بچوں کی حالت غیر ہوگئی ،پولیس نے شربت بیچنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ وارث خان کو شاہ حسین نے بتایا کہ میرا بیٹا عبداللہ بعمر 11 سال بیٹی عائشہ بعمر 7 سال محمد طلحہ بعمر 5 سال اور میرا بھانجا روحان بعمر 14 سال اور بھانجی آمنہ بعمر 7 سال دختر زیارت خان اکھٹے گھر سے پارک جانے کے لیے نکلے اور کمرشل مارکیٹ پارک میں جارہے تھے جونہی راول روڈ مری روڈ ٹرن پرپہنچے تو مری روڈ پر ٹرن کرتے ہی جانب بے نظیر بھٹو ہسپتال ایک شخص نے روح افزاء کا ٹھیہ لگا رکھا تھا،جس کانام نواب شاہ معلوم ہوا ، پانچوں بچوں نے اس ٹھیہ والے سے روح افزاء کا شربت پیا ،جو شربت پینے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی ۔