اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے حالیہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے دیا گیا فیصلہ نہ صرف آئین و جمہوریت کی روح کے منافی ہے بلکہ ملک کے عدالتی نظام کی ساکھ پر ایک اور سیاہ دھبہ ہے۔ یہ افسوسناک امر ہے کہ آٹھ ججز کے فیصلے کے خلاف سات دیگر ججز نے نظرثانی کی اپیل سنی، جو انصاف کے مسلمہ اصولوں اور عدالتی وقار کی بدترین پامالی ہے۔