• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی ،تھانہ ترنول کے ڈیوٹی افسر امتیازنے بتایاکہ ترنول کے علاقہ بینظیر چوک کے قریب ایک نامعلوم شخص جس کی عمر 32سے 34سال معلوم ہوتی ہے اچانک چلتی ٹرین کے سامنے کود گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،رات گئے اس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی ۔ ادھر13سالہ لڑکا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جی ٹی روڈ پرواقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہفتہ کو ایک نوعمر لڑکا ڈوب گیا،امدادی اہل کاروں نے اس کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی ، ادھر ڈھوک سیداں میں کام کے دوران گرینڈر کابلیڈ گردن پر لگنے سے ایک مزدور شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید