• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کا موبائل: وزیراعظم بچوں کیلئے آن لائن خطرے سے زیادہ آگاہ ہوگئے

لندن (پی اے) بیٹی کے موبائل لے جانے پر وزیراعظم بچوں کیلئے آن لائن خطرے سے زیادہ آگاہ ہوگئے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ آن لائن سیفٹی سے متعلق حکومت کا بل والدین کیلئے اس یقین دہانی کا اعادہ ہوجائے گا کہ یہ قانون ضروری ہے۔ وزیراعظم رشی سوناک کی 2 بیٹیاں کرشنا اور انوشکا ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس قانون کے معنی یہ ہیں کہ ان چیزوں کو ریگولیٹ کردیا جائے، جس سے بچے متاثر ہوتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ میری بڑی بیٹی نے گزشتہ سال ہی اپنا فون لیا ہے۔ اس سے میرے گھر میں ایک بڑا ایونٹ ہے اور اس سے گھر والوں کو ہر وقت یہ معلوم ہوتا رہتا ہے کہ کہاں کیا ہو رہا ہے، میں اسے ہمیشہ اسی پر لگا دیکھتا ہوں اور تمام والدین کے جذبات اور محسوسات یہی ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ نیا بل قانون بن جائے گا تو اس سے آفکام کو اس کی ضرورت کے تمام اختیارات مل جائیں گے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اس سے ہم وہ ریگولیٹ کرسکیں گے کہ کیا بچوں کو دیکھنا چاہئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے والدین کو دماغی سکون مہیا کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ والد کی حیثیت سے میں جو چاہتا ہوں تمام والدین وہی چاہتے ہیں، اس لئے یہ حقیقی معنوں میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا انھیں بچوں کو سیکس کی طرف راغب کرنے پر تشویش ہے۔ رشی سوناک نے اسکولوں میں بچوں کو دی جانے والی رشتوں اور سیکس کی تعلیم کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ والدین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کیا سیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے جو رپورٹیں دیکھی ہیں، ان پر مجھے تشویش ہے اور یہ اس لئے ضروری ہے کہ ہم نے اس کا جائزہ لیا ہے اور اسے درست کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ میٹریل بہت حساس ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک سیاستداں کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک باپ کی حیثیت سے بات کر رہا ہوں، مناسب عمر کا ہونا اہمیت رکھتا ہے کہ والدین کو معلوم ہو کہ کیا ہورہا ہے اور اس میٹریل تک ان کی رسائی ہو، اگر ایسا نہ ہورہا ہو تو ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت ہے، اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہمیں صورتحال پر نظرثانی کا حق حاصل ہو۔
یورپ سے سے مزید