• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور جتنا بڑا برفانی تودہ انٹار کٹیکا کی برنٹ آئس شیلف سے الگ

لندن ( نیوز ڈیسک) لاہور جتنا بڑا برفانی تودہ انٹار کٹیکا کی برنٹ آئس شیلف سے الگ ہوکر سمندر میں بہہ رہا ہے،سائنسدانوں نے اس کی پہلی فضائی ویڈیو جاری کی ہے۔اس برفانی تودے کو اے 81کا نام دیا گیا ہے جو 1550اسکوائر کلو میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ واضح رہے لاہور کا رقبہ 1772اسکوائر کلومیٹر ہے ۔یہ برفانی تودہ 22جنوری کو برنٹ آئس شیلف سے ٹوٹ کر الگ ہواتھا اور اب بحیرہ ودل میں بہہ رہا ہے۔یہ گزشتہ 2برس میں انٹار کٹیکا سے الگ ہونے والا دوسرا بڑا تودہ ہے۔برٹش انٹارکٹک سروے (بی اے ایس) کی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ یہ برفانی تودہ کتنا بڑا ہے۔ انٹار کٹیکا سے الگ ہونے والا یہ برفانی تودہ اب اپنی جگہ سے 150 کلو میٹر دور جا چکا ہے۔ فضا میں اس کے اوپر سے گزرتے ہوئے تو لگتا ہے کہ جیسے برف کا یہ میدان کبھی ختم ہی نہیں ہوگا، مگر ویڈیو میں جو دکھایا گیا ہے وہ تو اس کے حجم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔اس کا بہت بڑا حصہ سمندر کی گہرائی میں چھپا ہوا ہے۔
یورپ سے سے مزید