لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویزالٰہی سے ڈنمارک کے اہم سیاسی رہنما چوہدری شوکت علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ اور پنجاب کی کٹھ پتلی حکومت الیکشن کے خوف سے پاگل ہو چکے ہیں، رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی زمان پارک کی ناکہ بندی کر کے نہتے شہریوں اور سیاسی کارکنوں کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں‘ الیکشن کے بعد پنجاب میں عمران خان کی حکومت قائم ہوتے ہی رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی دونوں کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کر یں گے اور قانون ان کے خلاف اپنا راستہ لے گا۔