اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی دائر اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پرخارج قرار دے دی ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جمعرات کے روز اپیلیں واپس لینے سے متعلق اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی متفرق درخواستوں کی اپنے چیمبر میں سماعت کی تو دونوں درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ن کے موکلین نے انھیں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر اپیلیں واپس لینے کی ہدایت کی ہے ،جس پر فاضل چیف جسٹس نے اپیلوں کی واپسی کیلئے دائر متفرق درخواستیں منظور کر لیں ۔