• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا، ترک قونصل جنرل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک ترکیہ دوستی زندہ باد، دونوں ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں اورٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار مہمان ِ خصوصی ترک قونصل جنرل جمال سانگونے جامعہ این ای ڈی کے شعبہ الیکٹر ونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے تحت دوسری دو روزہ بین ااقوامی کانفرنس میں کیا،کانفرنس کی صدارت پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کی۔مہمان خصوصی ترک قونصل جنرل جمال سانگوکاکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بین الاقوامی سطح پر ایسی کانفرنس کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک ترکیہ دوستی زندہ باد، دونوں ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں اورٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا۔
ملک بھر سے سے مزید